ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظربنگلوروکا مشہور لال باغ بھی بند کردیاگیا

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظربنگلوروکا مشہور لال باغ بھی بند کردیاگیا

Sun, 22 Mar 2020 10:55:29    S.O. News Service

بنگلورو،22؍مارچ(ایس او نیوز) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش شہرکا مشہور لال باغ بھی بند کردیاگیاہے۔

محکمہ باغبانی کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم جگدیش نے بتایاکہ محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد ہفتہ کی صبح سے لال باغ میں تمام سیاحوں کاداخلہ بند کردیاگیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ صبح اور شام کے اوقات لال باغ میں ہلکی ورزش اورچہل قدمی کے لئے آنے والوں کے لئے بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جمعہ کی رات کولال باغ کے تمام گیٹ بند کردیئے گئے اورتمام دروازوں پر لال باغ میں داخلہ پر پابندی سے متعلق عوامی نوٹس چسپاں کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ صبح وشام تقریباً 10ہزارافراد ہلکی ورزش اورچہل قدمی کے لئے لال باغ آتے ہیں پابندی کی وجہ سے ان لوگوں کو پریشانی ہوگی لیکن سرکاری ہدایات کے مطابق لال باغ بند کیاجارہاہے حکومت سے تازہ احکامات ملنے تک لال باغ بند رہے گا۔


Share: